مصر کا فرانس سے پانچ ارب 200 میلین یورو کی مالیت کے 24 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
مصر کا فرانس
سے پانچ ارب 200 میلین یورو کی مالیت کے 24 جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ
فرانس نے مصر کیساتھ جنگی طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے
کیا ہے ۔دارالحکومت قاہرہ میں منعقدہ تقریب کے دوران ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ۔
اس معاہدے کی رو سے فرانس نے مصر کو پانچ ارب 200 میلین یورو کی مالیت کے 24 عدد
رافیل قسم کے جنگی طیارے فروخت کیے ہیں ۔ فرانس کے وزیر دفاع یان ایو لو داریان نے کہا ہے کہ مصر
پہلا ملک ہے جسے ان طیاروں کی فروخت ہوئی ہے ۔مصر کے وزیر دفاع سدقیصوفی نے بھی اس
موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ فرانس کیساتھ 24 جنگی جہازوں اور ایک فریگیٹ کی
خرید کا معاہدہ طے ہوا ہے جو دونوں ممالک کے لیے سٹریٹیجک تعاون کے لیے نئے دور کا
آغاز ہے ۔
0 comments:
Post a Comment