• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, February 21, 2015

    قطر اور مصر کے درمیان کشیدگی

    قطر اور مصر کے درمیان کشیدگی


    قطر پر مصر کی طرف سے دہشت گردی کی حمایت کے الزام کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ دوحہ نے قاہرہ سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔کشیدگی مصری طیاروں کی لیبیا میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کے بعد پیدا ہوئی۔ قطر نے عرب لیگ کے ایک رکن ملک کی جانب سے دوسرے رکن ملک پر فوجی کارروائی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے شہری ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔لیبیا کی وزارت خارجہ نے کہا کہ عرب لیگ کے اجلاس کے دوران مصری وفد کی جانب سے قطر پر دہشت گردی کی حمایت کے الزام پر کشیدگی پیدا ہوئی۔ قاہرہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ عرب لیگ مصر کی جانب سے لیبیا میں داعش پر فضائی حملے کے جواز کو سمجھتی ہے اور لیبیا کو ہتھیاروں کی سپلائی پر عائد پابندی ختم کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے ۔ قطر کی جانب سے اس بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ عرب لیگ میں مصر کے مستقل نمائندے طارق عدیل نے کہا کہ قطر کی جانب سے تحفظات کے اظہار سے دہشت گردی کیلئے قطر کی حمایت صاف ظاہر ہوتی ہے ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: قطر اور مصر کے درمیان کشیدگی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top