شام کی کرد فورسز نے
ترکی کی سرحد کے نزدیک واقع شہر کوبانی میں داعش کو شکست دینے کے بعد اب ایک اور
سرحدی قصبے تل عبید کی جانب پیش قدمی شروع کی ہے۔اس قصبے پر بھی داعش کے جنگجوؤں
نے قبضہ کر رکھا ہے۔
تل عبید کوبانی سے 65 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔صوبے الرقہ میں واقع
اس قصبے میں زیادہ تر کرد ہی آباد ہیں۔داعش کے جنگجو اس قصبے کو ترکی کے سرحدی
علاقے کی جانب جانے آنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔انھوں نے چند ماہ قبل کردوں اور
شامی باغیوں کو لڑائی میں مار بھگانے کے بعد اس قصبے پر قبضہ کیا تھا۔
شام کے کرد جنگجوؤں نے امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے فضائی
حملوں کی مدد سے پندرہ روز قبل داعش کے جنگجوؤں کو کوبانی سے نکال باہر کیا تھا۔اس
کے بعد سے ان کی فتوحات اور داعش کی پسپائی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اپنے زیر قبضہ
علاقوں کو خالی کرتے جارہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment