متحدہ عرب امارات کے
لڑاکا طیاروں نے سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی عراق اور شام (داعش) کے ٹھکانوں
پر بمباری کی ہے اور وہ اس مشن کے بعد بحفاظت واپس اردن پہنچ گئے ہیں۔
یواے ای نے اپنے ایف سولہ لڑاکا طیاروں کا ایک اسکواڈرن ہفتے کے روز
اردن بھیجا تھا۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کی جانب سے جاری کردہ ایک
بیان میں کہا گیا ہے کہ ''لڑاکا طیاروں کا یہ حملہ اردن کے ساتھ ہر سطح پر تعاون
اور غیر متزلزل یک جہتی کا آئینہ دار ہے''۔
یواے ای نے یرغمال پائیلٹ معاذالکساسبہ کے داعش کے ہاتھوں اندوہناک
قتل کے بعد اظہار یک جہتی کے طور پر اپنے لڑاکا طیارے اردن بھیجے ہیں اور اس نے
مغربی میڈیا کی ان اطلاعات کی بھی نفی کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ یو اے ای نے
اردنی پائیلٹ کے قتل کے بعد داعش کے خلاف حملے روک دیے ہیں

0 comments:
Post a Comment