سعودی نائب ولی عہد سے جنرل لائیڈ
آسٹن کی ملاقات
سعودی
عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز سے الریاض میں امریکا کی
سنٹرل کمان (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل لائیڈ جے آسٹن نے ملاقات کی ہے۔امریکا اور
سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔جنرل
لائیڈ جے آسٹن نے عراق اورشام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے خلاف عالمی اتحاد
میں شامل چھبیس ممالک کے فوجی سربراہان کی سعودی عرب میں منعقدہ کانفرنس میں شرکت
کی ہے ، اس کانفرنس میں داعش کے خلاف جنگ میں اتحادی ممالک کے درمیان تعاون کے
حوالے سے غورکیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment