مذہبی تعلیمات کی تشریح کا
طریقہ بدلنے کی ضرورت ہے : ڈاکٹر احمد الطیب
مصر کی معروف درسگاہ جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر
احمد الطیب نے شدت پسندی روکنے کے لیے، مذہبی تعلیمات کی تشریح کا طریقہ بدلنے کی
ضرورت پر زور دیا ہے۔شیخ الازہر نے کہا ہے قرآن اور پیغمبرِ اسلام کی زندگی کے
متعلق، تاریخی ناسمجھی نے اسلام کی عدم برداشت پر مبنی تشریح کی حوصلہ افزائی کی
ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب کے شہر مکہ میں ’اسلام اور دہشتگردی کے
خلاف جنگ‘ کے نام سے ایک کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ ’شدت پسندی
کی بنیادی وجوہات قرآن و سنت کی غلط تشریحات ہیں۔ شیخ احمد الطیب نے مذہبی برداشت
کے فروغ کے لیے اسلامی تعلیمات کی تشریح کے انداز میں اصلاحات کی اپیل کی۔اُن کا
کہنا تھا کہ مسلم اُمہ کے لیے اتحاد بحال کرنے کا واحد راستہ، سکولوں اور جامعات
کے اندر ایسی تشریح کی حوصلہ شکنی کرنا ہے جو دیگر مسلمانوں کو بے عقیدہ قرار دیتی
ہیں۔

0 comments:
Post a Comment