• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, February 23, 2015

    عدن شہرکے رہائشوں نے صدر ہادی سے مطالبہ کیا کہ عدن کو عاضی طور پر یمن کا دارالحکومت بنا دیا جائے

    عدن شہرکے رہائشوں نے صدر ہادی سے مطالبہ کیا کہ عدن کو عاضی طور پر یمن کا دارالحکومت بنا دیا جائے

    جنوبی یمن کے شہر عدن پہنچنے کے بعد صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں مقامی سیاسی رہ نمائوں، قبائلی عمایدین کے ساتھ صوبہ عدن کی عسکری قیادت نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں عدن کے علاوہ ابین، لحج اور الضالع گورنریوں کی مقامی قیادت بھی شریک رہی۔ اجلاس میں یمن کو درپیش سیاسی بحران سے نکالنے اور ملک کو متحد رکھنے کے لیے مذاکرات کا سلسلہ آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں عدن اور جنوبی یمن کے دیگر علاقوں میں امن وامان کی صورت حال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صدر ھادی نے سیکیورٹی حکام کو شہروں میں امن وامان قائم رکھنے کے لیے سخت انتظامات کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ بیس ستمبر 2014ء کو صنعاء میں حوثیوں کے قبضے کے بعد صدر ھادی پہلی بار عدن پہنچے ہیں جہاں انہوں نے پہلے سرکاری اجلاس کی صدارت کی ہے۔
    درایں اثنا یمن کے مختلف شہروں میں حوثیوں کی مسلح بغاوت کے خلاف اور صدر منصور ھادی کی حمایت میں ریلیاں اور جلسے جلوس منعقد کیے۔ عدن میں نکالی گئی ایک ریلی میں صدر ھادی سے نہ صرف مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا بلکہ ان سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ عدن ہی کو عارضی طور پر دارالحکومت کا درجہ دے کر ملک کا نظم ونسق چلانا شروع کر دیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عدن شہرکے رہائشوں نے صدر ہادی سے مطالبہ کیا کہ عدن کو عاضی طور پر یمن کا دارالحکومت بنا دیا جائے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top