خلیجی ممالک کے تعلقات بدستور مضبوط ہیں: سیسی
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ خلیجی
ممالک اور قاہرہ کے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں اور اب
خطے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کی مشکلات پر قابو پانے کے ایک متحدہ عرب فورس کی
ضرورت ہے۔
عبدالفتاح السیسی نے اپنے نشری خطاب میں کہا کہ
نادیدہ طاقتوں کی طرف سے اتحادیوں کو تقسیم کرنے کی کوششوں کے باوجود سعودی عرب،
کویت اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیجی ممالک کے ساتھ ہمارے تعلقات مضبوط ہیں۔
السیسی نے یہ تقریر ایک ایسی آڈیو ریکارڈنگ کے سامنے آنے کے بعد کی ہے جس میں
مبینہ طور پر ان کے سینئیر مشیر صاحب ثروت خلیجی ڈونر ممالک کا مذاق اڑا رہے تھے۔سیسی
کا کہنا تھا "خلیجی ممالک کی حمایت کی بنا پر مصر تمام مشکلات اور آزمائشوں
کا مقابلہ کر سکا ہے۔

0 comments:
Post a Comment