• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 4, 2015

    ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ فیصل ایوارڈ جیت لیا

    ایوارڈ تقابل ادیان کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر دیا گیا

    بھارت کی اسلامی ریسرچ فائونڈیشن کے صدر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو اسلامی خدمت پر سال 2015 کا شاہ فیصل بین الاقوامی ایوارڈ دیا گیا ہے۔مکہ کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل اور انعامی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ العثیمین نے الخزیمہ سنٹر میں ہونے والی ایک پروقار تقریب میں انعام جیتنے والے افراد کے ناموں کا اعلان کیا۔سائنس کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں انعام حاصل کرنے والے دو بین الاقوامی سکالرز جن میں امریکا سے تعلق رکھنے والے پروفیسر عمر مونس یاغی اور سوئٹزرلینڈ کے پروفیسر مائیکل گریٹزل شامل ہیں۔اسلامک سٹڈیز کے شعبے میں خدمات کا ایوارڈ مدینہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے ایک کنسلٹنٹ ڈاکٹر عبدالعزیز بن عبدالرحمان کاکی کو دیا گیا۔
     Link
     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شاہ فیصل ایوارڈ جیت لیا Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top