• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 4, 2015

    جنرل راشد محمود کی خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات

    سی جے سی ایس سی کو سعودی عرب کا اعلی ترین اعزاز عطاء کیا گیا


    پاکستانی مسلح فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے منگل کے روز سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔مرحوم شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے جنرل راشد نے معاشی ترقی اور دہشت گردی ختم کرنے کے سلسلے میں شاہ عبداللہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے مستقبل کے عظیم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی قیادت کی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اپنے دورہ سعودی عرب میں جنرل راشد محمود نے مملکت کے وزیر دفاع عزت ماب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز، سعودی نیشنل گارڈز کے کمانڈر شہزادہ متعب بن عبداللہ، عزت ماب عبدالرحمن بن علی نائب وزیر داخلہ، جنرل عبدالرحمان بن صالح البنیان چیف آف جنرل سٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں جن میں دفاعی پیداوار، تعاون، ایکسچینج پروگرام، دونوں مسلح افواج کی تربیت سمیت پیشہ وارانہ دلچسپی کے دیگر امور زیر بحث آئے۔ 

     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جنرل راشد محمود کی خادم الحرمین الشریفین سے ملاقات Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top