• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 4, 2015

    ہم اسلام کی خدمت کریں گے: سعودی فرمانروا

    کابینہ کے پہلے ہفتہ وار اجلاس میں مرحوم شاہ کو شاندار خراج عقیدت

     


    خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا ہے کہ ہم اسلام کی مسلسل خدمت کرتے رہیں گے۔ ان خِیالات کا اظہار انہوں نے امور مملکت سنبھالنے کے بعد کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عوام کی بہتری، عرب اور اسلامی ایشوز کی حمایت، بین الاقوامی امن کے قیام اور عالمی ترقی کے لئے مقدور بھر کوششیں کرتے رہے گے۔ انہوں نے دعا کی اللہ انہیں مملکت کی سربراہی کی امانت اس طرح ادا کرنے کی ہمت اور توفیق دے جو اس کی کا موجب ہو۔خادم الحرمین الشریفین نے سعودی عوام کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام ہر قسم کے حالات میں اسی اخلاص کے ساتھ ان کا ساتھ دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی وفادار قوم ترقی اور احترام کے لائق ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوشش کرنا ہمارا نصب العین ہے۔

    Link
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ہم اسلام کی خدمت کریں گے: سعودی فرمانروا Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top