• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 4, 2015

    ریاض کے تعاون سے سیکڑوں جانیں محفوظ رہیں: کیمرون

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں برطانیہ، سعودی تعاون کا معترف ہے
    برطانیہ کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سعودی عرب کے ساتھ موجود دیرینہ تعلقات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکڑوں برطانوی شہریوں کی زندگیاں بچائیں ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے 'سکائی نیوز' کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے ڈیروڈ کیمون نے کہا سعودی عرب سے ہمارا ایک ایسا رشتہ موجود ہے. اس تعلق کا عمومی مقصد مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور بالخصوص دہشت گردی کا مقابلہ ہے۔ اپنی وزارت عظمیٰ کے دور کا ایک حوالہ دیکر اس تعلق کی اہمیت واضح کرنا چاہتا ہوں کہ سعودی عرب کی فراہم کردہ معلومات کی بناء پر ہم نے برطانیہ میں سیکڑوں زندگیوں کو ضائع ہونے سے بچا لیا۔


     

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ریاض کے تعاون سے سیکڑوں جانیں محفوظ رہیں: کیمرون Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top