• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 19, 2015

    ڈاکٹر مرسی اور اخوان کے قائدین پر فوجی عدالت میں نیا مقدمہ

    ڈاکٹر مرسی اور اخوان کے قائدین پر فوجی عدالت میں نیا مقدمہ


    مصر کی ایک فوجی عدالت میں آیندہ ہفتے سے برطرف صدر محمد مرسی سمیت اخوان المسلمون کے کم سے کم دوسو قائدین اور کارکنان کے خلاف سنہ 2013ء میں پرتشدد مظاہروں کے الزام میں ایک نیا مقدمہ چلایا جائے گا۔
    مصر کے سرکاری خبررساں ادارے مڈل ایسٹ نیوز ایجنسی (مینا) کی اطلاع کے مطابق اخوان المسلمون کے مرشدِ عام محمد بدیع سمیت ایک سو اٹھانوے افراد کے خلاف 23 فروری سے اس مقدمے کی سماعت کا آغاز ہوگا۔
    ڈاکٹر مرسی کے خلاف اس سے پہلے سول عدالتوں میں چار مقدمات چلائے جارہے ہیں لیکن کسی فوجی جج کی عدالت میں ان کے خلاف یہ پہلا مقدمہ ہوگا۔ان پر جولائی 2013ء میں فوج کے سربراہ (اب صدر) عبدالفتاح السیسی کے ہاتھوں برطرفی کے بعد 14 اگست کو سویز شہر میں لوگوں کو تشدد پر اُکسانے اور پُرتشدد مظاہروں کی شہ دینے کا الزام ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ڈاکٹر مرسی اور اخوان کے قائدین پر فوجی عدالت میں نیا مقدمہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top