• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 19, 2015

    لیییا پر تنازعہ: قطر نے مصر سے سفیر واپس بلا لیا

    لیییا پر تنازعہ: قطر نے مصر سے سفیر واپس بلا لیا


    العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست قطر نے مصر کے ساتھ لیبیا پر فضائی حملوں سے پیدا ہونے والے تنازعے کے بعد قاہرہ میں متعیّن اپنے سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلا لیا ہے۔
    قطر کا کہنا ہے کہ اس نے عرب لیگ میں مصری ایلچی کے ریمارکس کے بعد اپنے سفیر کو واپس بلایا ہے۔مصری میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عرب لیگ میں مصر کے ایلچی طارق عادل نے قطر کی جانب سے لیبیا پر مصری فضائیہ کے حملوں پر تحفظات کا اظہار کرنے پر تنقید کی ہے اور دوحہ حکومت پر دہشت گردی کی حمایت اور عرب اتفاق رائے سے انحراف کا الزام عاید کیا ہے۔
    درایں اثناء قطری وزارت خارجہ کے شعبہ عرب امور کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ دوحہ نے عرب لیگ کے قاہرہ میں منعقدہ اجلاس میں مصر کی جانب سے عرب ریاستوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر اور یک طرفہ طور پر لیبیا پر فضائی حملوں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: لیییا پر تنازعہ: قطر نے مصر سے سفیر واپس بلا لیا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top