• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, February 16, 2015

    ڈینش یہودیوں کا اسرائیل میں آبادکاری سے انکار .

    یہ پیشکش اسرائیلی وزیر اعظم نے گذشتہ روز کی تھی


    اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب یورپ میں مقیم یہودیوں کی اسرائیل میں آبادکاری کی پیشکش کو ڈنمارک کے یہودیوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ نیتن یاہو نے گذشتہ روز کوپن ہیگن میں یہودی معبد کے باہر حملے میں ایک یہودی کی ہلاکت کے بعد یہ پیشکش کی تھی۔
    نیتن یاہو کا کہنا تھا: "اسرائیل آپ کا گھر ہے۔ ہم یورپ سے یہودیوں کی اجتماعی 'ہجرت' کا انتظام اور مطالبہ کررہے ہیں۔" اس سے پہلے نیتن یاہو نے پیرس میں ہونے والے حملوں میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد بھی ایسا ہی پیغام جاری کیا تھا۔
    مگر ڈنمارک میں مقیم مختصر مگر انتہائی سرگرم یہودی کمیونٹی نے نیتن یاہو کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا۔
    ڈنمارک میں یہودی سوسائٹی کے چئیرمین ڈین روزن برگ اسموسن کا کہنا تھا "ہم اس دعوت کو سراہتے ہیں مگر ہم ڈینش شہری ہیں اور یہ ہمارا ملک ہے۔"
    یورپ میں موجود یہودی کیمونیٹز نے اپنے خلاف بڑھتی ہوئی دشمنی رپورٹ کی ہے اور پچھلے ماہ پیرس میں ایک کوشر سپرمارکیٹ پر ہونے والے حملے میں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد اقوام متحدہ بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئی کہ یورپ میں یہود مخالف جذبات ابھر رہے ہیں۔
    کوپن ہیگن میں ہونے والا حملے میں حملہ آور نے سب سے پہلے گستاخانہ خاکے بنانے والے کارٹونسٹ پر حملہ کیا اور اس کے بعد شہر کے سب سے بڑے یہودی معبد پر حملہ کیا۔ ان دونوں واقعات میں دو افراد کی موت ہوئی۔
    ڈینش پولیس نے مسلح شخص کو ہلاک کر دیا تھا مگر ابھی تک اس شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ڈینش یہودیوں کا اسرائیل میں آبادکاری سے انکار . Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top