اسرائیل نے چودہ سالہ فلسطینی طالبہ کو چھے ہفتے کے بعد جیل سے رہا کردیا ہے۔
اس طالبہ کو اسرائیلیوں پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔اس پر فلسطینیوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ صہیونی حکام نے اب مفروضوں کی بنیاد پر بچوں اور طالبات کو بھی گرفتار کرنا شروع کردیا ہے۔
اے ایف پی کے ایک فوٹو گرافر نے مقبوضہ مغربی کنارے کے قصبے طولکرم سے اطلاع دی ہے کہ طالبہ ملک الخطیب کے والدین،عزیز واقارب اور قصبے کے مئیر نے اس کا استقبال کیا ہے۔اس کے بعد طالبہ کو وہاں سے چالیس کلومیٹر دور واقع آبائی گاؤں بیطین لے جایا گیا ہے۔
اس طالبہ کو اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے 31 دسمبر کو اسکول سے گھر واپسی کےوقت گرفتار کر لیا تھا۔اس کو ایک فوجی عدالت نے دوماہ کے لیے جیل بھیج دیا تھا۔

0 comments:
Post a Comment