مصر میں پچھلے چند برسوں
سے آنے والی سیاسی تبدیلیوں کے نتیجے میں قاہرہ کے امریکا سمیت عالمی برادری کے
ساتھ تعلقات کے باب میں بھی اتار چڑھائو آتا رہا ہے تاہم امریکی حکام نے یقین
دہانی کرائی ہے کہ قاہرہ خطے میں واشنگٹن کا اہم ترین اتحادی اور تزویراتی شریک
کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وائٹ ہائوس کا کہنا ہے کہ
اسے مصر کے اندرونی امن وامان کے مسائل کا بہ خوبی اندازہ اور احساس ہے۔ یہی وجہ
ہے کہ امریکا، مصر کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوئی پیش
گئی شرط عاید نہیں کرے گا۔ امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان دینا بدوی نے
العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مصر اور امریکا کے مفادات مشترک ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ، مشرق وسطیٰ میں قیام امن، اسرائیل کے ساتھ بہتر تعلقات کو
آگے بڑھانے کے لیے امریکا، مصر کی ہمیشہ ضرورت محسوس کرتا رہے گا۔

0 comments:
Post a Comment