• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Friday, February 13, 2015

    اردنی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری

    اردن کی شاہی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے پانچ دن کے وقفے کے بعد دوبارہ شام میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری شروع کردی ہے۔
    اردنی فضائیہ نے گذشتہ جمعرات ،جمعہ اور ہفتے کے روز داعش کے ٹھکانوں اور تنصیبات پر تباہ کن حملے کیے تھے۔اردن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے نئے حملوں کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ جمعرات کی سہ پہر داعش کے منتخب اہداف کو بمباری کرکے تباہ کردیا گیا ہے۔
    اردنی فضائیہ کے پائیلٹ معاذ الکساسبہ کے اندوہناک قتل کا بدلہ لینے کے لیے لڑاکا طیاروں نے اس سے پہلے تین روز میں چھپن فضائی حملے کیے تھے اور شام کے شمال مشرقی علاقے میں داعش کے ٹھکانوں ،لاجسٹکس مراکز اور اسلحے کے ڈپوؤں کو تباہ کردیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اردنی فضائیہ کی داعش کے ٹھکانوں پر دوبارہ بمباری Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top