مصر:دہشت گردوں نے قران و سنت کی مخالفت کی ہے: شیخ
الازهر
شیخ
الازهر احمد الطیب نے سعودیہ کے شہر مکہ میں «دہشت گردی سے مقابلہ» کے عنوان سے منعقد
ہونے والے اجلاس میں کہا کہ دہشت گردوں نے قران و سنت کی مخالفت کی ہے ۔
شیخ
الازهر نے تکفیری دہشت گردوں کے سلسلہ میں کہا: اس طرح کے کانفرنسیں دھشت گردانہ اقدامات
کی مذمت کے لئے منعقد کی جاتی ہیں جو ایک صحیح قدم ہے ۔انہوں نے مزید کہا: دھشت گردوں
کے دلوں سے محبت و شفقت نکل چکی ہے اور ان کے دل پتھر کے مانند سخت ہوچکے ہیں۔دہشت
گرد بےگناہ انسانوں کو زندہ جلا دیتے ہیں یا ان کے سروں کو تن سے جدا کردیتے ہیں ،
ان تمام اعمال کا مقصد لوگوں کے دلوں میں رعب و وحشت پیدا کرنا ہے ۔

0 comments:
Post a Comment