• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 12, 2015

    جوہری پلانٹ کے لیے روس نے مصر کا انتخاب کیوں‌ کیا؟

    روسی صدر ولادی میر پوتن اور ان کے مصری ہم منصب فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی کے درمیان قاہرہ میں طویل مذاکرات بعد جو اہم فیصلے کیے گئے ان میں "الضبعہ" کے مقام پر ماسکو کو ایک جوہری پلانٹ لگانے کی اجازت دینا بھی شامل تھا۔ اس معاہدے پر علاقائی اور عالمی سطح ‌پر سیاسی اور اقتصادی ماہرین کا ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔
    مصر میں روس کا جوہری پلانٹ لگانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ آخر وہ کیا اسباب و محرکات ہیں جن کی بناء پر ماسکو کو سات سمندر پار جوہری پلانٹ لگانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ کیا یہ روس کی ضرورت ہے یا مصر کی؟
     ماہرین کا خیال ہے پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کا حصول ہر ملک کی خواہش ہی نہیں بلکہ ضرورت بھی ہے اور مصر کو بھی اس ضرورت سے متثنیٰ قرار نہیں ‌دیا جاسکتا ہے۔ توانائی کی قلت کے شکار مصر کے لیے روس یا کسی بھی دوسرے ملک کا جوہری پلانٹ نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں ‌ہو گا۔ جوہری پلانٹ سے تیار ہونے والی بجلی نہ صرف مصر کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں‌ مدد دے گی بلکہ اس کے نتیجے میں ‌روس اور مصر کے درمیان دوستانہ مزید مستحکم ہوں‌ گے۔
    تاہم روس اور مصر کے درمیان جوہری معاہدے کی اس ڈیل کو عالمی سطح پر ایک دوسرے پہلو سے بھی دیکھا جا رہا ہے۔ بعض مبصرین کا خیال ہے کہ مصر کا روس جسیے ملک کو اپنی سرزمین پر جوہری پلانٹ لگانے کی اجازت دینا خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع کرانے کا باعث بھی ہو سکتا ہے۔ اس پلانٹ کے بعد روس کے ساتھ ساتھ مصر بھی بعض بڑی عالمی طاقتوں کے مد مقابل آ سکتا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جوہری پلانٹ کے لیے روس نے مصر کا انتخاب کیوں‌ کیا؟ Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top