شام اور عراق میں دہشت گردی میں ملوث تنظیم دولت اسلامی "داعش" کے خلاف جاری اتحادی فوج کے فضائی آپریشن کے انچارج جنرل جون ایلن نے کہا ہے کہ دولت اسلامی کے خلاف جلد ہی زمین آپریشن کا آغاز ہونے والا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف فضائی حملوں کے ساتھ ساتھ زمینی کارروائی کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اب جلد ہی زمینی آپریشن شروع ہو جائے گا۔
داعش مخالف اتحادی آپریشن کے انچارج جنرل ایلن کا مزید کہنا تھا کہ دولت اسلامی کے شدت پسندوں کے خلاف زمین آپریشن کا آغاز عراق کے اندر سے ہو گا۔ اس سلسلے میں عراقی فوج کے 12 بریگیڈز کو جنگی تربیت اور جدید ترین ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔

0 comments:
Post a Comment