• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 11, 2015

    شام و عراق میں داعش 20 فی صد فوجی صلاحیتیں کھو بیٹھی:اردن

    اردن کی شاہی فضائیہ کے سربراہ جنرل منصور الجبور نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں گذشتہ سال ستمبر میں عراق اور شام میں فضائی حملوں کے آغاز کے بعد سے دولت اسلامی (داعش) اپنی 20 فی صد فوجی صلاحیتیں کھو بیٹھی ہے۔
    جنرل جبور نے   عمان میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ اردن نے امریکا کی قیادت میں کل فضائی حملوں میں سے بیس فی صد حملے کیے ہیں اور وہ ان میں عام شہریوں کے بچاؤ کے لیے احتیاط برت رہے ہیں۔
    انھوں نے کہا کہ ''ہم داعش کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے پُرعزم ہیں''۔ان کا کہنا ہے کہ اتحادی طیاروں کے فضائی حملوں میں داعش کے سات ہزار جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔تاہم انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ انھوں نے یہ اعدادوشمار کہاں سے حاصل کیے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام و عراق میں داعش 20 فی صد فوجی صلاحیتیں کھو بیٹھی:اردن Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top