شامی فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ پر کم سے کم ساٹھ فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں بیاسی افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر فضائی بمباری کے علاوہ میزائل بھی فائر کیے ہیں۔ان حملوں میں مرنے والوں میں اٹھارہ بچے شامل ہیں اور سولہ باغی جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔
اسدی فوج کا باغیوں کے زیر قبضہ علاقے پر 25 نومبر کے بعد یہ سب سے تباہ کن فضائی حملہ ہے۔تب شامی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی داعش کے صدر مقام الرقہ پر تباہ کن بمباری کے نتیجے میں پچانوے افراد مارے گئے تھے۔

0 comments:
Post a Comment