• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 11, 2015

    اردنی فضائیہ کے شام اور عراق میں حملے، داعش کے 55 جنگجو ہلاک

    اردن کے لڑاکا طیاروں نے شام اور عراق میں سخت گیر جنگجو گروپ دولت اسلامی (داعش) کے ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن میں ایک سرکردہ کمانڈر سمیت پچپن جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
    اردن کے سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے جمعرات کو اپنے مشن کی تکمیل کے بعد دارالحکومت عمان اور مقتول پائیلٹ معاذ الکساسبہ کے آبائی شہر کرک کے اوپر پروازیں کی ہیں۔البتہ ٹی وی نے یہ نہیں بتایا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے کن مقامات پر داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔
    عراقی میڈیا کی اطلاع کے مطابق اردن کے فضائی حملوں میں داعش کے پچپن جنگجو مارے گئے ہیں۔ان میں ایک سینیر کمانڈر بھی شامل ہے جو ''نینوا کا شہزادہ'' کے نام سے معروف تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اردنی فضائیہ کے شام اور عراق میں حملے، داعش کے 55 جنگجو ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Middleeast
    Scroll to Top