عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت بغداد کے شمال میں واقع شیعہ اکثریت والے شہر کاظمیہ میں ایک خود کش بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گے ہیں اور متعدد زخمی ہو گے جن میں سے اکثر کی حالت تشویش ناک ہے۔
یاد رہے کہ یہ دھماکہ ایسے علاقے میں ہوا جہاں پر شیعہ کے مقدس ترین مزارات واقع ہیں اور اس علاقے میں پہلے بھی کافی دھماکے ہو چکے ہیں جس وقت یہ دھماکہ ہوا اس وقت علاقہ لوگوں سے بھرا ہوا تھا۔

0 comments:
Post a Comment