لیبیا
میں خود کش حملے، تین مصری شہریوں سمیت 40افراد ہلاک
شدت پسند تنظیم داعش نے جمعے کو لیبیا کے مشرقی
علاقے میں ہونے والے تین خود کش حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جن میں کم از کم
40 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔تینوں دھماکے کار سوار حملہ آوروں نے قبہ نامی مشرقی قصبے
میں کیے جو لیبیا کی حکومت کے عارضی صدر مقام بیضا سے صرف 40 کلومیٹر دور
ہے۔حکام کے مطابق تینوں حملہ آوروں نے جمعے کی نماز سے عین قبل ایک پیٹرول پمپ،
سکیورٹی اداروں کے مقامی صدر دفتر اور ٹاؤن کونسل کو نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے
کہ لیبیا کی پارلیمان کے اسپیکر اگیلا صالح کی رہائش گاہ بھی حملے کا نشانہ
بننے والے ٹاو ٔن کونسل کے دفتر کے نزدیک ہی واقع ہے۔پولیس حکام اور طبی عملے نے
صحافیوں کو بتایا ہے کہ تینوں دھماکوں میں لگ بھگ 40 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہوئے
ہیں۔ مرنے والوں میں مصر کے تین شہری بھی شامل ہیں۔اطلاعات ہیں کہ داعش سے تعلق کا
دعویٰ کرنے والے ایک مقامی شدت پسند گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔حکام
کے مطابق گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ حملے پیر کو لیبیا کے مشرقی علاقے
دیرنا پر مصر کی فضائی بمباری کے جواب میں کیے گئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment