شام کے کئی شہروں میں مختلف گروپوں اور شامی فورسز کے درمیان جنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں دونوں اطراف میں اموات واقع ہو رہی ہیں۔
شام کے شہر حلب کے شمالی علاقہ جات میں"النصرۃ فرنٹ کے باغیوں نے شامی فورسز کے زیر قبضہ علاقہ جات پر ایک زور دار حملہ کر کے دوبارہ ان پر قبضہ کر لیا ہے ان جھڑپوں میں 129 شامی فوجی اور ایک 116 باغی مارے گے ۔
یاد رہے کی یہ علاقہ پہلے النصرۃ فرنٹ کے قبضے میں تھے لیکن شامی فوج نے باغیوں کو شکست دیکر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا لیکن اب باغیوں نے دوبارہ اس علاقے پر قبضہ کر لیا ہے

0 comments:
Post a Comment