رابعہ کی علامت بنانے والوں
کے لئے 6 ماہ سزائے قید
اردن کی قومی سکیورٹی عدالت نے رابعہ کی علامت والے اشتہار تقسیم کرنے والے تین سرگرم کارکنوں کو "عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرنے" کے جرم پر چھ چھ ماہ کی سزائے قید سنائی ہے۔
رابعہ کی علامت مصر کے رابعتہ العدویہ اسکوائر میں فوجی قبضے کے خلاف مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے ساتھ اتحاد کے اظہار کے لئے بنائی جاتی ہے۔
سرگرم کارکنوں کے وکیل عبدالرحمن الخطیب نے کہا ہے کہ ان کے موکلوں کو اشتہارات کے آخری صفحات پر رابعہ کی علامت چھاپ کر اور حکومت کی اجازت کے بغیر تقسیم کر کے عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچانے کے جرم میں چھ چھ ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ان سرگرم کارکنوںکو گذشتہ سال ماہ ستمبر میں ان اشتہارات کی تقسیم پر پولیس نے حراست میں لیا تھا۔

0 comments:
Post a Comment