وہ ایک راستباز، دردمند، امن دوست اور
صاحب بصیرت قائد تھے
ایک روز قبل داعی اجل کو لبیک کہنے والے مرحوم شاہ عبداللہ بن
عبدالعزیز کے لیے عالمی رہنماوں اور شخصیات کی جانب سے خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ
جاری ہے۔ دنیا کے شرق و غرب میں مرحوم شاہ کے انتقال پر دکھ اور رنج کا اظہار کیا
گیا ہے۔کئی مملکتوں میں سرکاری طور پر سوگ منایا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں
غائبانہ نماز جنازہ کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی تقریبا تمام دینی و
سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے بھی شاہ عبداللہ کے انتقال پر دلی رنج کا اظہار کیا
ہے۔آج پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی سب سے بڑی فیصل مسجد میں مرحوم کی
غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ اس موقع اہم سرکاری اور سفارتی شخصیات کے علاوہ
عام لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment