• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, January 1, 2015

    الجزیرہ کے3 صحافیوں پر دوبارہ سے عدالتی کاروائی

    الجزیرہ کے3 صحافیوں پر دوبارہ سے عدالتی کاروائی



    مصر کی سپریم کورٹ نے زیر حراست الجزیرہ کے3 صحافیوں پر دوبارہ سے عدالتی کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سپریم کورٹ نے مختلف قید کی سزائیں پانے والے صحافیوں کے لئے جیل کے فیصلوں کو منسوخ کر دیا ہے، تاہم نئی عدالت میں مقدموں کی کاروائی کا سامنا کرنے تک صحافیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔ان 3 صحافیوں کو ملک کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا۔ان صحافیوں پر نشر و اشاعت کے ذریعے اخوان المسلمین کی مدد کرنے کا الزام تھا۔
    واضح رہے کہ اسی دور میں ایک کینیڈا اور ایک آسٹریلیا کے صحافی کو سات سات سال اور ایک مصری صحافی کو 10 سال سزائے قید سنائی گئی تھی۔مصر میں فوجی انتظامیہ کی طرف سے صحافیوں کو سنائی جانے والی ناحق سزاؤں پر دنیا بھر سے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: الجزیرہ کے3 صحافیوں پر دوبارہ سے عدالتی کاروائی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top