دو سال تک فلسطینی ریاست کے قیام اور اسرائیلی تسلط کے خاتمے کی ڈیڈ لائن مقرر کرانے کے سلسلے میں عرب ممالک کی قرارداد کی ناکامی کے بعد فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے عالمی فوجداری عدالت میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جس پر امریکا اور اسرئیل نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے عالمی فوج داری عدالت کے معاہدہ روم پر دستخط کرتے ہوئے اس میں شمولیت کا اعلان کیا۔ انہوں نے گذشتہ روز عالمی عدالت انصاف کے علاوہ تقریباً 20 دوسرے عالمی اداروں میں شمولیت کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے۔
صدر محمود عباس نے عالمی اداروں میں شمولیت کے معاہدوں پر دستخط ’فتح‘ کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اور تنظیم آزادی فلسطین کے ایک عظیم الشان اجتماع کے موقع پر کیا۔ فلسطین کے سرکاری ٹیلی ویژن نے عالمی معاہدوں پر دستخط کی رسم براہ راست نشر کی۔
.jpg)
0 comments:
Post a Comment