سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون کررہا ہے
سعودی
عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کی مذمت کی
ہے اور کہا ہے کہ یہ دقیانوس اسلام پسند نہ صرف مسلمانوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں
بلکہ اسلام کے تشخص کو بھی داغدار کررہے ہیں۔انھوں نے یہ بات اسلامی تعاون تنظیم
(او آئی سی ) کے زیر اہتمام مکہ مکرمہ میں''اسلام اور دہشت گردی مخالف جنگ'' کے
موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے نام پیغام میں کہی ہے۔ان کا یہ پیغام مکہ
کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے پڑھ کر سنایا ہے۔

0 comments:
Post a Comment