• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, February 23, 2015

    اسرائیل نے پیشگی اطلاع کے بغیر ڈیم کھول دیے،غزہ سیلاب میں غرق .



    اسرائیلی حکام نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے مشرق غزہ کے قریب بنائے گئے پانی کے متعدد ڈیم کھول دیے جس کے نتیجے میں وسطی اور شمالی غزہ کا بیشترعلاقہ زیرآب آگیا ہے۔ بڑی مقدار میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں شہریوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
    فلسطینی وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے علی الصباح کسی پیشگی اطلاع کے بغیر پانی کے ڈیم کھول دیے جس کےنتیجے میں مشرقی وادی غزہ اور وسطی علاقے المغراقہ میں پانی  کے ریلوں نے تباہی مچا دی۔
    وسطی غزہ کے المغراقہ اور اس کے مضافات میں پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہو گیا جس کے نتیجے میں درجنوں گھر پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ سیلابی پانی سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل نے پیشگی اطلاع کے بغیر ڈیم کھول دیے،غزہ سیلاب میں غرق . Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top