• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, February 23, 2015

    مفاہمتی مذاکرات محفوظ مقام پر کیے جائیں: یمنی صدر

    مفاہمتی مذاکرات محفوظ مقام پر کیے جائیں: یمنی صدر


    یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ملک کو درپیش بحران کے خاتمے اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات کا عمل آگے بڑھانے کے لیے کچھ شرائط عاید کی ہیں انہوں نے زور دیا ہے کہ مفاہمتی بات چیت کا عمل صنعاء کے بجائے کسی دوسرے محفوظ مقام پر آگے بڑھایا جائے۔
    العربیہ ٹی وی کے مطابق صنعاء میں سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کا ایک اور دور بھی کیا۔ مذاکراتی وفد میں شامل ایک ذریعے نے ‘العربیہ’ کو بتایا کہ صنعاء سے عدن چلے جانے والے صدر ھادی نے اقوام متحدہ کے مندوب جمال بن عمرسے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صدر ھادی نے یو این مندوب کو یقین دلایا ہے کہ وہ یمن کو بحران سے نکالنے کے لیے خلیج تعاون کونسل جی سی سی] کے وضع کردہ فارمولے پر عمل درآمد پر تیار ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مذاکراتی اجلاس کسی محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔صدر ھادی نے سلامتی کونسل کی جانب سے یمن کی صورت حال پر تشویش اور مسئلے کے حل میں مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کا خیر مقدم کیا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مفاہمتی مذاکرات محفوظ مقام پر کیے جائیں: یمنی صدر Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top