اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف مصر کی جنگ میں قاہرہ کا ساتھ دے گا کیونکہ دہشت گردی اب ہم سب کے لئے علانیہ چیلنج بنتا جا رہا ہے۔
اسرائیل کے دورے پر آئے امریکی سینٹر ڈیوڈ پیروڈ کے ہمراہ نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہ انتہا پسند اسلامی قوتیں مشرق وسطی میں چہار سو پیش قدمی دکھائی دیتی ہیں۔ چندے قبل دولت اسلامیہ نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لیبیا میں 21 مصری قبطی کو ذبح کر دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہمارے دل جان سے جانے والے یرغمالیوں اور مصری عوام کے ساتھ ہیں جو دہلا دینے والے اس پیش رفت کو برداشت کر رہے ہیں۔ ہم مصر کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کا کھلے عام ساتھ دیں گے کیونکہ دہشت گردی ہم سب کے لئے علانیہ دھمکی ہے۔

0 comments:
Post a Comment