سعودی عرب کے محمکہ صحت
سے وابستہ ایک سرکاری افسر کو شام کے صدر بشارالاسد کی حمایت کی پاداش میں ملازمت
سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سعودی اخبار ’’الوطن‘‘ کے ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے افسر کے خلاف
کارروائی اس وقت کی گئی جب اس نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹیوٹر' پر شام کے صدر
بشارالاسد کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی۔ بعد ازاں اس نے اسے حذف بھی کیا مگر تب تک
حکام کو اس کے اس اقدام کا علم ہو چکا تھا۔

0 comments:
Post a Comment