• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 18, 2015

    وادی اردن: اسرائیلی فوج کا فلسطینی باغ پر دھاوا ۔



    قابض اسرائیلی فوج نےشمالی وادی اردن کے تیاسیر قصبے پر دھاوا بول دیا اور وہاں پر موجود فلسطینیوں کے باغات سے زیتون کے درخت اکھاڑ پھینکے۔
    مقامی ذرائع نے مرکز اطلاعات فلسطین کو بتایا کہ اسرائیلی فوج نے قصبے پر دھاوا بول دیا اور عنان دراغمہ کی ملکیتی زمین میں گھس پر زیتون کے درخت اکھاڑ کر زمین کے اطراف میں لگی لوہے کی باڑ کو گرا دیا۔
    ذرائع نے مزید بتایا کہ اس واقعے کی جگہ کے قریب اسرائیلی فوج کے کیمپ بھی موجود ہیں۔
    اس موقع پر وادی المالح کی کونسل کے سربراہ عارف دراغمہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے مسلسل تیاسیر قصبے کی زمینوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیاں کی ہیں۔
    عارف کا کہنا ہے کہ قصبے کے اکثر رہائشی اسرائیلی حکام کے جارحانہ اقدامات کی وجہ سے طوباس میں جا کر بس گئے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: وادی اردن: اسرائیلی فوج کا فلسطینی باغ پر دھاوا ۔ Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top