• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 18, 2015

    شمالی غزہ کی پٹی میں اونروا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، شیر خوار جھلس کر جاں بحق .


    فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی 'اونروا' کے مرکز برائے پناہ گزین میں آتشزدگی سے ایک شیر خوار بچہ جھلس کر جان بحق ہو گیا۔ بدقسمت خاندان کے دوسرے چار افراد بھی جھلس گئے تاہم ان کی جان بچ گئی۔

    غزہ وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کو سوموار کے روز بتایا کہ سولہ ماہ کا شیر خوار بچہ مذکورہ سکول میں آگ لگنے سے جھلس گیا۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔
    ڈاکٹر القدرہ نے بتایا آتشزدگی سے چار دوسرے افراد بھی جھلس گئے ان میں متوفی نونہال کے والدین اور دو بھائی شامل تھے۔ یہ افراد شمالی غزہ کی پٹی کی بیت حانون بلدیہ میں 'الشوا' نامی سکول میں رہائش پذیر تھے۔
    غزہ کی پٹی پر گذشتہ برس اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے بعد سے ہزاروں فلسطینی اونروا کے زیر انتظام مہاجر کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذار رہے ہیں کیونکہ ان کے مکانات اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا نشانہ بن کر کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شمالی غزہ کی پٹی میں اونروا مہاجر کیمپ میں آتشزدگی، شیر خوار جھلس کر جاں بحق . Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top