شام میں اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر ایلچی"سٹافن ڈی مسٹورا"کا کہنا ہے کہ صدر"بشارالاسد"کی حکومت آزمائشی جنگ بندی کے لئیے حلب پر بمباری کا سلسلہ چھ ہفتے تک روکنے کے لئیے تیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان شام کے لئیے امید کی ایک کرن ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ اس پر عمل کب سے شروع کریں گے۔
دوسری جانب شام میں حزب مخالف کی قومی کونسل کا کہنا ہے کہ شامی حکومت اعلان تو بہت کرتی ہے دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس تازہ اعلان پر عمل کتنا کرتی ہے

0 comments:
Post a Comment