اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ اور لبنان میں جماعت کے مندوب اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت ایران کے ساتھ تعلقات کو نئے سرے سے ترتیب دینے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران اور حماس کے مابین تعلقات کی بحالی کی کوششوں کو منفی تاثر دینے کی کوششیں بھی جاری ہیں لیکن حماس ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسامہ حمدان کا کہنا تھا کہ حماس صرف کسی ایک ملک کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی خواہاں نہیں بلکہ ایران اور عرب ممالک کے ساتھ یکساں تعلقات استوار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم عالمی برادری کی صف میں شامل ہر اس ملک سے دوستانہ اور بردارانہ تعلقات خلوص نیت کے ساتھ قائم کرنا چاہتے ہیں جو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کرتا ہو۔ ایران نے ماضی میں ہمیشہ فلسطینیوں کے آئینی اور مسلمہ حقوق کی حمایت کی۔ فلسطینیوں کو تنہا نہ چھوڑںے والوں کو حماس کبھی دور نہیں ہونے دے گی۔

0 comments:
Post a Comment