امریکی وزیر دفاع کویت میں دہشت گردی کے خلاف ایک اہم اجلاس کی صدارت کریں گے
امریکہ کے نئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر پیر کو کویت میں اعلیٰ امریکی
کمانڈروں اور سفارت کاروں کے ساتھ ’داعش‘ سے نمٹنے کے لیے امریکی کوششوں سے متعلق
بات چیت کریں گے۔کارٹر افغانستان سے کویت کے لیے روانہ ہوئے، جہاں وہ امریکی فوجی
اڈے کیمپ عارف جان میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے۔ فوجی عہدیداروں کے علاوہ اردن
اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک سے امریکی سفیر اس بات چیت میں شرکت کریں گے۔عہدیداروں
کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں ’داعش‘ سے لڑنے کے لیے کسی نئی حکمت عملی کی تشکیل کی
توقع تو نہیں ہے، تاہم اس سے کارٹر کو عسکریت پسند کو شکست دینے کے لیے کی جانے
والی اب تک کی مختلف کوششوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

0 comments:
Post a Comment