• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, February 23, 2015

    مبارک دور کے ٹائیکون احمد عزانتخاب لڑنے کے نااہل قرار

    مبارک دور کے ٹائیکون احمد عزانتخاب لڑنے کے نااہل قرار

    مصر کے سپریم الیکٹورل کمیشن نے اسٹیل ٹائیکون احمد عز کے آیندہ ماہ ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عاید کردی ہے۔احمد عز کو 2011ء کے اوائل میں سابق مطلق العنان صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خاتمے کے بعد بدعنوانیوں اور انتخابی دھاندلیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔وہ حال ہی میں جیل سے رہا ہوئے ہیں۔
    سابق صدر حسنی مبارک کے دور کی اس اہم کاروباری شخصیت نے اسی ماہ قاہرہ کے شمال میں واقع علاقے منوفیا سے پارلیمانی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔وہ مصر کی سب سے بڑی اسٹیل فرم عز اسٹیل کے سابق مالک ہیں۔
    مصر میں آیندہ پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے کا مارچ سے آغاز ہورہا ہے۔ان انتخابات کے پہلے مرحلے میں 22 اور 23 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ 26 اور 27 اپریل کو ہوگی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مبارک دور کے ٹائیکون احمد عزانتخاب لڑنے کے نااہل قرار Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top