• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, February 17, 2015

    خلیج، اردن سیکیورٹی کے لئے عرب فورس کی تشکیل پر مشاورت

    انتہا پسند دولت اسلامیہ 'داعش' کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ اور اس کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے مصر کی میزبانی میں عرب ملکوں کے رہنما متحدہ عرب فورس کی تشکیل کے لئے مشاورت کر رہے ہیں تاکہ خلیج اور اردن کے امن کو یقینی بنایا جا سکے۔
    اس امر کا انکشاف مصری وزارت خارجہ کے ترجمان اور کیریئر سفارتکار بدر عبدالعاطی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ عبدالعاطی نے مصری وزیر خارجہ سامح شکری کے حوالے سے بتایا کہ داعش کے مقابلے کے لئے متحدہ عرب یا سریع الحرکت فورس کی تشکیل کے لئے عرب قیادت کے درمیان صلاح مشورے جاری ہیں۔ یہ فورس خلیج یا اردن میں تشکیل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مصر کی میزبانی میں عرب قیادت کا نمائندہ اجلاس اگلے ماہ مارچ میں اس تجویز پر تبادلہ خیال کے بعد فورس تشکیل دینے منظوری دے سکتا ہے










    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle-east





    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: خلیج، اردن سیکیورٹی کے لئے عرب فورس کی تشکیل پر مشاورت Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top