• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, February 24, 2015

    مصر: 84 اخوانی رہنماؤں اور کارکنوں کےمقدمات فوجی عدالت میں منتقل

    مصر: 84 اخوانی رہنماؤں اور کارکنوں کےمقدمات فوجی عدالت میں منتقل


    مصر کی حکومت نے اخوان المسلمون کے 84 رہنماؤں اور کارکنوں کے مقدمات سماعت کیلئے فوجی عدالت منتقل کر دیئے ۔ ان افراد میں اخوان کے اعلیٰ رہنما محمد البلتاجی بھی شامل ہیں۔ حکومت نے ان افراد پر حکومتی اور عوامی عمارتوں پر حملوں،املاک کو نقصان پہنچانے اور لوگوں کو تشدد کیلئے اکسانے کے الزامات عائد کئے ہیں۔ مصر کے پہلے منتخب صدر محمد مرسی کے خلاف فوجی بغاوت کے بعد مصری فوج اخوان المسلمون کے 15 ہزار سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو قتل کر چکی ہے۔ جبکہ 25 ہزار کارکن مختلف جیلوں میں موجود ہیں جنہیں وقتاً فوقتاً سزائیں سنائی جا رہی ہیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: 84 اخوانی رہنماؤں اور کارکنوں کےمقدمات فوجی عدالت میں منتقل Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top