اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران حزب اللہ کے جنگجوئوں کو استعمال کرتے ہوئے شام کے [مقبوضہ] علاقے گولان میں اسرائیل کے خلاف ایک تیسرا محاذ کھولنا چاہتا ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق تہران کی جانب سے اسرائیل کی سرحد کے ساتھ مورچہ بند ہونے کی کوشش اسرائیل کو درپیش بڑے سیکیورٹی خطرات میں سے ایک ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا "شمال میں ایران کی براہ راست نگرانی میں حزب اللہ اور جنوب میں حماس کی کارروائیوں کے بعد تہران اب حزب اللہ کے ہزاروں جنگجوئوں کو استعمال کرتے ہوئے گولان کی پہاڑیوں میں تیسرا محاذ کھولنے کی کوشش کر رہا ہے۔"

0 comments:
Post a Comment