• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Wednesday, February 18, 2015

    آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کا دورہ غزہ .



    آئرلینڈ کے وزیر خارجہ چارلس فلینیگن 14 رکنی وفد کے ہمراہ غزہ کے مختصر دورے پر پہنچ گئے ہیں۔
          
    فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ آئرش وزیر غزہ اور اسرائیل کے درمیان موجود ایریز کراسنگ کے ذریعے سے غزہ آئے ہیں جہاں وہ فلسطینی حکام کے ساتھ ملاقاتیں اور آئرلینڈ کی جانب سے جاری منصوبوں کا سروے کریں گے۔

    آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں چار فریقی کوارٹریٹ کے نمائندے ٹونی بلئیر کے دورہ غزہ کے صرف ایک روز بعد ہوا ہے۔
    پچھلے کئی ماہ کے دوران کئی غیر ملکی سفیر، سفارتکار اور عہدیداران غزہ کا دورہ کرچکے ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: آئرلینڈ کے وزیر خارجہ کا دورہ غزہ . Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top