• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, February 19, 2015

    مصر:لیبیا میں فوجی مداخلت کے لیے یو این مینڈیٹ کا مطالبہ

    مصر:لیبیا میں فوجی مداخلت کے لیے یو این مینڈیٹ کا مطالبہ


    مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے خانہ جنگی کا شکار لیبیا میں فوجی مداخلت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے قرارداد کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔
    مصری صدر نے فرانسیسی ریڈیو یورپ 1 سے منگل کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ''اس کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے،لیبی عوام کو صورت حال کے پیش نظر اس بات سے اتفاق کرنا چاہیے کہ ہم سکیورٹی اور استحکام کی بحالی کے لیے اقدام کریں''۔عبدالفتاح السیسی قبل ازیں بھی لیبیا میں جاری بد امنی پر قابو پانے اور جنگجو گروپوں کے استیصال کے لیے عالمی مداخلت کا مطالبہ کرچکے ہیں۔
    یورپی یونین نے سوموار کو کہا تھا کہ لیبیا میں فوجی مداخلت کے لیے اس کا کوئی کردار نظر نہیں آتا ہے لیکن وہ مصر اور امریکا کے ساتھ مل کر مشترکہ اقدام پر غور کے لیے تیار ہے۔
    یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی نے ایک بیان میں کہا کہ ''لیبیا میں آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں،وہ دُہرے خطرے کا غماز ہے۔یہ ایک جانب ملک کے لیے خطرہ ہے جس کے حصے بُخرے ہورہے ہیں اور دوسری جانب یہ ایک ایسا ملک ہے جس میں داعش دراندازی کرکے اقتدار پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے''۔
    مصر نے سوموار کو لیبیا کے شہر درنہ میں دولت اسلامی عراق وشام (داعش) کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔اس سے چندے قبل داعش کی لیبی شاخ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں اس کے نقاب پوش جنگجوؤں کو مصر کے اکیس قبطی عیسائیوں کے سرقلم کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر:لیبیا میں فوجی مداخلت کے لیے یو این مینڈیٹ کا مطالبہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top