• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, November 17, 2014

    یمن میں سابق صدر کی جماعت کے اثاثے منجمد.

    یمن میں سابق صدر کی جماعت کے اثاثے منجمد


    یمن کے صدر عبد ربہ منصور ھادی نے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سیاسی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کے ملکی بینکوں میں تمام بنک کھاتے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔
    العربیہ ٹی وی کے مطابق یمنی صدر عبد ربہ منصور ھادی خود بھی پیپلز کانگریس کے نائب صدر ہیں تاہم انہوں نے یہ اقدام سابق صدر علی عبداللہ صالح کی سرکار میں مبینہ مداخلت کے ردعمل میں کیا ہے۔
    یمنی میڈیا کے مطابق صدر عبد ربہ منصور ھادی نے ملک کے تمام سرکاری اور نجی بنکوں کو ایک صدارتی فرمان کے ذریعے علی صالح کی جماعت کے کھاتے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

    صدارتی فرمان میں بنکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کے ذاتی دستخطوں کے بغیر پیپلز کانگریس کے کسی دوسرے رہنما کے دستخطوں کے چیک وصول نہ کیے جائیں اور نہ ہی کسی کو رقوم جاری کی جائیں۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں سابق صدر کی جماعت کے اثاثے منجمد. Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top