سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے غیرعلانیہ اجلاس میں رکن ممالک نے قطر کے ساتھ اختلافات کے خاتمے سے اتفاق کیا ہے۔
العربیہ نیوز چینل نے اطلاع دی ہے کہ چھے ملکی اتحاد نے سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات اور بحرین کے سفراء کو واپس دوحہ بھیجنے سے اتفاق کیا ہے جس کے ساتھ ان کے درمیان گذشتہ آٹھ ماہ سے جاری سفارتی تنازعے کا بھی خاتمہ ہوگیا ہے۔
سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی میزبانی میں اس خصوصی غیرعلانیہ اجلاس میں امیرِکویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ نے الریاض میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی ہے۔

0 comments:
Post a Comment