یو اے ای
میں اخوان، داعش، النصرہ محاذ دہشت گرد قرار
متحدہ عرب امارات نے ہفتے کے روز ایک سرکاری
حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے تحت متعدد عرب اور مقامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست
میں شامل کیا گیا ہے۔
حکمنامے میں مصر میں سرگرم
تنظیم اخوان المسلمین ،یمن میں شیعہ مسلک حوثیوں کی تنظیم، خلیج تعاون کونسل کے
رکن ملکوں میں سرگرم حزب اللہ، الحجاز میں سرگرم حزب اللہ السعودی، عراق کی منظمہ
بدر، عصائب اھل الحق اور شام کی لواء ابو فضل العباس کو بھی دہشت گرد تنظمیں قرار
دیکر ان پر پابندی عاید کی گئی ہے اور ان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں
شامل کر دیا گیا ہے۔
حکمنامے میں ذرائع ابلاغ سے کہا گیا ہے کہ وہ یو
اے ای کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی حالیہ فہرست کو اپنے نیٹ ورکس سے
مشتہر کریں تاکہ عوام الناس اور متعلقہ معاشروں کو ان کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل
ہو سکے۔

0 comments:
Post a Comment